10 مئی، 2022، 10:17 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84748346
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں کورونا کے خاتمے کی الٹنی گتنی شروع؛ شرح اموات 3 تک پہنچ چکی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کا شکار 3 افراد کا انتقال ہوگیا اور اب ملک میں اس وبا کی مجموعی شرح اموات 141 ہزار 192 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، 9 سے 10 مئی تک اور کورونا کی حتمی تشخیصی معیاروں کے مطابق، مزید 460 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 82 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک ملک میں کورونا کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 7 ملین 226 ہزار 219 تک پہنچ چکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، تہران میں 2 اموات اور صوبے البرز میں ایک موت کے سوا باقی دیگر صوبوں کی شرح اموات صفر تھی۔

واضح رہے کہ 25 فروری 2020 میں بھی ایران میں کورونا کی روزانہ شرح اموات تین تک پہنچ چکی تھی۔

خوش قسمتی سے اب تک 70 ملین 10 ہزار 698 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں یا ہسپتالوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔

تاہم 836 افراد کی انتہائی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں اب تک 51 ملین 582 ہزار 635 کوویڈ 19 تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک 64 ملین 398 ہزار 577 افراد کو پہلی خوراک، 57 ملین 648 ہزار 380 افراد کو دوسری خوراک اور 27 ملین 216 ہزار 318 افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک مل چکی ہے۔

اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں مجموعی طور پر 65 ہزار 62 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .